؞   بلریا گنج مظاہرہ : سلمان ذوالفقار جیل سے رہا، لوگوں نے کیا استقبال
۵ جون/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): بلریا گنج میں ہوئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں گرفتار سلمان ذوالفقار جمعہ کی شام اعظم گڑھ جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔ 
ضلع جیل پہنچ کر راشٹریہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی، ایڈوکیٹ طلحہ رشادی، بلریاگنج بابو بھائی سمیت درجنوں لوگوں نے سلمان کا استقبال کیا۔ 
سلمان کو ہائی کورٹ نے منگل کے روز سماعت کے دوران ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سلمان کے ساتھ گرفتار دیگر 18 لوگوں میں پانچ لوگوں کی ضمانت پر رہائی کا فیصلہ الہ آباد ہائی کورٹ نے دے دیا ہے۔ باقی لوگوں کی ضمانت کی عرضی پر سنوائی ہورہی ہے۔ 
 واضح رہے کہ 5 فروری کو 4 بجے صبح میں بلریا گنج کے مولانا محمد علی جوہر پارک پر سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہورہے احتجاجی مظاہرے پر پولس نے تشدد کیا تھا جس میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اسی مظاہرے کے سلسلے میں طاہر مدنی سمیت 18 لوگوں پر مقدمہ لگا کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ان میں سلمان سب سے چھوٹا تھا جس کی عمر 17 سال ہث۔
 واضح رہے کہ 5 فروری کی گرفتاری کے بعد سے کئی دفعہ ضمانت کی سنوائی کی تاریخ پڑی لیکن وکیلوں کی ہڑتال کی وجہ سے اگلی تاریخ پر تاریخ موخر ہوتی رہی ۔ 17 بعد میں ضلع جج نے تمام لوگوں کے ضمانت عرضی کو خارج کردیا تھا۔اس بعد الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی۔


1 لائك

16 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.